پاکستان: بالائی علاقوں میں بجلی کی گرج کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہن
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
اردو پوائٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، ساہیوال، ڈی جی خان، فیصل آباد، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان، کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں اور کوئٹہ، ژوب، خضدار، نگرپارکر، ٹھٹھہ، دادو کے اضلاع میں کچھ مقامات پر بجلی کی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے اور اسی طرح اس دوران مالم جبہ، مری، استور، سکردو اور بگروٹ میں برف باری ہوئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش نارووال میں 53 ملی میٹر رکارڈ کی گئي ہے جبکہ سیالکوٹ 25، حافظ آباد 24، منگلا، قصور 20، منڈی بہائوالدین، لاہور، مری 17، گوجرانوالہ، جہلم 16، اسلام آباد 8، راولپنڈی 8، جوہرآباد 7، چکوال 6، گجرات، اٹک 3، نگر پارکر 27، ٹھٹھہ 4، دادو 3، کوٹلی 23، راولاکوٹ 16، گڑھی دوپٹہ 13، مظفرآباد 13، زیارت 16، مسلم باغ 7، ژوب 5، مستونگ 4، کوئٹہ 6، بارکھان، خضدار 2، مالم جبہ 16، بالاکوٹ 15، کاکول، بونیر 7، سیدو شریف 6، لوئر دیر 3، بشام 2، استور 8، اسکردو 5 اور بگروٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی ہے۔
اس دوران مالم جبہ میں11 انچ، مری 5، استور 3، سکردو 2 اور بگروٹ میں ایک انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق بگروٹ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ، پاراچنار، گوپس منفی 4، مالام جبہ، استور، سکردو، کالام منفی 3، ہنزہ منفی 2، چترال اور مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔