پاکستان: کراچی کے حدود میں پھنسے 2 ہندوستانی جہازوں کی بھر پور رہنمائی
پاکستان نے انتہائی بردباری اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی سامان لے جانے والے 2 ہندوستانی جہازوں کی بھر پور رہنمائی کی ہے۔
پاکستان نے انتہائی بردباری اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی سامان لے جانے والے 2 ہندوستانی جہازوں کی بھر پور رہنمائی کی ہے۔
سی اے اے کے مطابق ایک ہندوستانی جہاز ممبئی سے اور دوسرا نئی دہلی سے کورونا متاثرین کے لئے امدادی سامان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ لے جانے کے لئے کراچی ریجن کی فضائی حدود سے گزر رہے تھے۔
جيو نيوز کے مطابق پاکستانی سی اے اے کے ایئرٹریفک کنٹرولر نے ہندوستانی جہازوں کو ڈائریکٹ روٹ دیا جب کہ عام حالات میں کسی جہاز کو براہ راست روٹ فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔
اس دوران بوئنگ 777 اور787 جہاز کا ایرانی ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا ایسے میں سی اے اے کے ایئرٹریفک کنٹرولر نے ہندوستانی جہازوں کو ایک بار پھر مدد فراہم کی ہے۔
پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) نے ایران کے اے ٹی سی سے لینڈ لائن پر رابطہ کیا اور انہیں انڈین جہازوں سے رابطہ کرنےکو کہا جس پر ایرانی اے ٹی سی نے ہندوستانی جہازوں کو 1ہزار کلو میٹر کا ڈائریکٹ روٹ فراہم کیا ہے۔
بعد ازاں دونوں ہندوستانی پائلٹس نے پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولر کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
خيال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ممالک پر حملہ کر چکا ہے جس میں چین سمیت امریکہ، یورپی ممالک، ایران، ہندوستان اور پاکستان بھی شامل ہے۔
aXA6IDMuMTUuMTQzLjk4IA== ejasoft island