ڈبلیو ایچ او كا انتباه: کوئی ملک لاک ڈاؤن ہٹانے میں جلدی نہ کرے
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ملک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کو ہٹانے میں جلدی نہ کرے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ملک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کو ہٹانے میں جلدی نہ کرے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گھیبریوسس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن جلد ہٹانے سے طویل عرصے تک منفی معاشی اثرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور یہ وائرس دوبارہ سر اٹھاسکتا ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ لاک ڈاؤن کے سماجی اور معاشی اثرات نہایت سخت ہیں، تاہم ہمارے پاس ان پابندیوں سے نکلنے اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے یہی بہترین راستہ ہے کہ ہم خود وائرس پر حملہ آور ہوں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ممالک وبا پر کنٹرول کے لیے بنیادی ہدایات پر عمل کریں۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) کا بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی کم زور معیشتیں مزید بحران کا شکار ہوسکتی ہیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایسے ملکوں کو صحت کو ترجیح دے کر اپنی معیشتوں کو بچانا ہوگا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 180 کے قریب ممالک میں پھیل چکا ہے، اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 62 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
aXA6IDE4LjIxNy4xNS4yMjgg ejasoft island