پاکستان: ہلاکتوں کی تعداد 30 اور مجموعی کیسز ہوئے 2291
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسوں کی مجموعی تعداد 2291 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسوں کی مجموعی تعداد 2291 تک جا پہنچی ہے۔
بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 10 اور سندھ میں 9 ہوگئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق بدھ کے روز سندھ میں ہونے والی ہلاکت کراچی شہر میں رپورٹ ہوئی ہے جہاں 19 مارچ سے اسپتال میں داخل ایک 59 سالہ مریض آج انتقال کر گیا ہے۔
پاکستان میں آج جمعرات کے دن کورونا وائرس کے اب تک 69 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 34 اور خیبرپختونخوا میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 2 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ گلگت میں 3، بلوچستان 5 اور اسلام آباد میں مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔