یواین ایچ سی آر: پاکستان میں خیبر پختونخوا کی حکومت کو 5 ایمبولینس عطیہ
اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے "یو این ایچ سی آر" نے خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کو ایسے 5 ایمبولینس عطیہ کے طور پر دئے ہیں جن میں تمام ضروری مشینیں موجود ہیں۔
اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے "یو این ایچ سی آر" نے خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کو ایسے 5 ایمبولینس عطیہ کے طور پر دئے ہیں جن میں تمام ضروری مشینیں موجود ہیں۔
یواین ایچ سی آر سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں قائم ذیلی دفتر کے سربراہ برنارڈ انکوم نے جدید طبی آلات سے لیس 5 ایمبولینس صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حوالے کردیا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان ایمبولینس کو کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبرپختونخوا نے "یو این ایچ سی آرا" کے سپورٹ پروگرام کے ذریعہ خریدا ہے۔
"یواین ایچ سی آر" کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اس نے اپنی حکومت سے تعاون کی کوششوں کو دگنا کردیا ہے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو منتقل کرنے میں مدد ہو سکے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمبولینس کو ضلع ہری پور، کوہاٹ، مردان، پشاور اور صوابی میں بھیج دیا جائے گا۔
اس موقع پر "یو این ایچ سی آر" کے علاقائی ذمہ دار برنارڈ انکوم کا کہنا ہے کہ یہ ایمبولینس پاکستانیوں اور افغان مہاجرین کی ضروریات کو پورا کریں گی جن کو ہنگامی طور پر طبی نگرانی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے افغان مہاجرین سمیت پاکستان بھر میں کوویڈ-19 کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا ہے۔
برنارڈ انکوم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مہاجرین کے لئے زبردست اقدامات کئے ہیں اور وہ 4 دہائیوں سے صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔
کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبرپختونخوا محمد عباس خان نے "یو این ایچ سی آر" کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وزارت سیفران کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کررہی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز افغان مہاجرین اور مقامی سطح پر بے گھر ہونے والے افراد (آئی ڈی پیز) کے لئے ریلیف پیکج تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
aXA6IDMuMTI5LjIxMC4xNyA= ejasoft island