کورونا وائرس: امریکہ میں ٹرمپ نے اسکارف پہننے کا دیا مشورہ

کورونا وائرس کی بھیانک صورتحال اور طبی سہولیات میں کمی کے باعث امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک نہیں ملے تو اسکارف بھی پہن سکتے ہیں۔
عالمی وبا کرونا وائرس نے پوری دنیا کو حیران وپریشان کر دیا ہے، اٹلی کے بعد امریکہ میں سب سے زیادہ کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور کورونا وائرس نے امریکہ میں تباہی مچا دی ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس امریکہ کی 50 ریاستوں میں پھیل چکا ہے جس کے باعث وہاں پر فیس ماسک، سینیٹائزرز، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی حالات کی شدید کمی ہو گئی ہے۔
ہندوستان اردو ٹائمز کے مطابق کورونا وائرس کی بھیانک صورتحال اور طبی سہولیات میں کمی کے باعث امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک نہیں ملے تو اسکارف بھی پہن سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ آپ ماسک خرید سکتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے پاس اسکارف ہوں گے اور آپ ماسک کی جگہ ان اسکارف کو بھی پہن سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ایسا صرف مختصر عرصے کے لئے کرنا ہوگا۔