پاکستان: کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ آن لائن لینے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹرینر یاسر ملک نے نیا پلان ترتیب دیا ہے جس کے مطابق آن لائن ٹیسٹ ہوں گے اور اس سلسلے میں تفصیلات تمام کرکٹرز کو بھجوا دی گئی ہیں تاکہ تمام کرکٹرز اس پلان کے مطابق تیاری کر سکیں۔
کورونا کے باعث پاکستانی کرکٹرز کے ملتوی ہونے والے فٹنس ٹیسٹ آن لائن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق قومی ٹیم اور ڈومیسٹک ٹیموں کے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 23 اور 24 مارچ کو شیڈول کئے گئے تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کی رواں سیزن کے پانچویں فٹنس ٹیسٹ ملتوی کردیئے گئے تھے۔
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی ہدایات کی روشنی میں موجودہ حالات کے پیش نظر نیا پلان تر تیب دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹرینر یاسر ملک نے نیا پلان ترتیب دیا ہے جس کے مطابق آن لائن ٹیسٹ ہوں گے اور اس سلسلے میں تفصیلات تمام کرکٹرز کو بھجوا دی گئی ہیں تاکہ تمام کرکٹرز اس پلان کے مطابق تیاری کر سکیں۔
پاکستان اور ڈومیسٹک ٹیموں کے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 20 اپریل کو ہوں گے جبکہ ڈومیسٹک ٹیموں کے کرکٹرز کو اپنی ٹیموں کے ٹرینرز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پانچویں فٹنس ٹیسٹ کے بعد چھٹی فٹنس ٹیسٹ جون میں ہوگا، اس میں جم اسکن فولڈ اور ایک کلومیٹر کی رننگ بھی شامل ہو گی۔
aXA6IDE4LjIxOS4xNC42MyA=
ejasoft island