پاکستان: ایک ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں پر دوا کا تجربہ
امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے ایوب میڈیکل کالج اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ڈھونڈنے کے لیے تجربہ کرنے کی پیشکش کو منظور کرلیا ہے۔
امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے ایوب میڈیکل کالج اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ڈھونڈنے کے لیے تجربہ کرنے کی پیشکش کو منظور کرلیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہائیڈرو اوکسی کلورو کوئن کی کووڈ 19 پر تاثیر کے نام سے اس آزمائش کو امریکی قومی لائبریری آف میڈیسن برائے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے گزشتہ ماہ منظور کیا ہے تاکہ مختلف ادویات سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کا تجربہ کیا جاسکے۔
ایوب میڈیکل کالج (اے ایم سی) کے ڈین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اس ٹرائل کی سربراہی کرنے والے ایوب ٹیچنگ اسپتال (اے ٹی ایچ) ایبٹ آباد کے پروفیسر عمر فاروق نے کہا ہے کہ انہوں نے کام شروع کردیا ہے اور انہیں کامیابی کی بھی امید ہے۔