کورونا وائرس کے علاج کے لئے ایک اور ویکسین کا کامیاب تجربہ
اس وقت پوری دنیا کے سائنسدان کورونا سے بچاؤ کی ویکسین پر کام کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کی جانب سے ویکسین تیار کرنے کا کام ابتدائی مرحلے میں ہے۔
اس وقت پوری دنیا کے سائنسدان کورونا سے بچاؤ کی ویکسین پر کام کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کی جانب سے ویکسین تیار کرنے کا کام ابتدائی مرحلے میں ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق امریکہ کی پٹسبرگ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ منفرد ویکسین کا پہلا مرحلہ کامیاب ہوگیا ہے اور اب ماہرین ویکسین کی آزمائش کے دوسرے مرحلے میں جانے کے لئے تیار ہیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پٹسبرگ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ جیلی یا کریم کی طرح کی ویکسین کا چوہوں پر کامیاب تجربہ ہوگیا ہے، جس کے بعد ماہرین کو امید ہے کہ مذکورہ ویکسین انسانوں پر آزمائش کے بھی اچھے نتائج دے گی۔
پٹسبرگ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر انہوں نے چوہوں پر مذکورہ ویکسین کا تجربہ کیا ہے، جس کے امید افزا اور اچھے نتائج ملے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹسبرگ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ ویکسین تیاری کے مراحل میں دیگر ویکسین سے منفرد ہے، چوں کہ مذکورہ ویکسین انجکشن یا دوائی کی صورت میں نہیں ہے بلکہ مالش کے لئے استعمال ہونے والی جیلی یا کریم کی طرح ہے۔
پٹسبرگ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کو مائیکرو نیڈل ایرے کا نام دیا گیا ہے جو کسی جیلی کی طرح ہے اور وہ متاثرہ مریض کی جلد پر لگائی جائے گی۔
aXA6IDEzLjU4LjEyMS4yMTQg ejasoft island