سیاست
پاکستان: چین سے لاہور کے لئے پہلی پرواز جمعرات کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی
چین کے شہر آرمچی سے لاہور کے لئے پہلی پرواز سی زیڈ-6017 روانہ ہو کر جمعرات کی صبح آٹھ بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی۔
چین کے شہر آرمچی سے لاہور کے لئے پہلی پرواز سی زیڈ-6017 روانہ ہو کر جمعرات کی صبح آٹھ بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی۔
سچ ٹی وی کے مطابق مسافروں کی آمد کے موقع پر سینئر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ہوں گی۔
مسافروں کی باقاعدہ تھرمل اسکیننگ کی جائے گی جس کے لئے تمام تر ضروری اور حفاظتی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔
یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ چین میں لاکھوں پاکستانی موجود ہیں جنہیں ہم اپنا ہی شہری سمجھتے ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ چین میں موجود پاکستانیوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔