برطانیہ یورپی یونین سے ہوگیا علیحدہ
برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سےعلیحدہ ہو گیا ہے، تاہم علیحدگی کا یہ عمل 11 ماہ کے عبوری دور کے بعد اپنی تکمیل تک پہنچے گا۔
برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سےعلیحدہ ہو گیا ہے، تاہم علیحدگی کا یہ عمل 11 ماہ کے عبوری دور کے بعد اپنی تکمیل تک پہنچے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بریگزٹ کے لیے کی جانے والی کوششیں رنگ لے آئیں، برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہو گیا، ملک بھر میں برطانوی جشن منانے لگے ہیں، بریگزٹ کے حامی اور مخالف پارلیمنٹ اسکوائر پر جمع ہو گئے ہیں، خواتین اور بچے بھی پارلیمنٹ اسکوائر پر جھنڈے اٹھائے نکل آئے ہیں۔
برطانیہ یورپ سے نئے سرے سے تعلقات کے لیے مذاکرات کرے گا، 11 ماہ کی عبوری مدت میں موجودہ قوانین پر معاملات جاری رکھے جائیں گے، بریگزٹ کے نفاذ کے بعد اب 31 دسمبرتک کا دور عبوری گا۔ اس دوران برطانیہ میں یورپی قوانین لاگو رہیں گے اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تفصیلات طے کی جائیں گی۔
ياد رہے کہ برطانیہ یورپی یونین کا 47 سال تک ممبر رہا، اور بریگزٹ کی جدوجہد میں تین سال لگے، برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کی ڈیل کے حق میں 621 اور مخالفت میں 49 ووٹ آئے تھے۔
یورپی پارلیمنٹ نے بریگزیٹ ڈیل کی بھاری اکثریت سے منظوری دی تھی، جب کہ برطانوی پارلیمنٹ اور دارالامرا بھی یورپی یونین سے علیحدگی کی قرارداد منظور کر چکے تھے اور ملکہ برطانیہ بھی یورپی یونین سے علیحدگی کی منظوری دے چکی تھیں۔
aXA6IDMuMTI5LjE5LjI1MSA= ejasoft island