پاکستان: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور ایشیا پیسفک گروپ کا بڑا مطالبہ پورا ہو گیا
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور ایشیا پیسفک گروپ کا بڑا مطالبہ پورا ہوگیاہے، پاکستان نے 6 شعبوں کے لیے نئے سیکٹر ریگولیٹرز کا تقرر مکمل کردیاہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور ایشیا پیسفک گروپ کا بڑا مطالبہ پورا ہوگیاہے، پاکستان نے 6 شعبوں کے لیے نئے سیکٹر ریگولیٹرز کا تقرر مکمل کردیاہے۔
ذرائع نے خبر دی ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سلسلے میں بڑی پیش رفت کی ہے، اہم شعبوں میں سیکٹر ریگولیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فنانشل مانٹیرنگ یونٹ کے نئے سیکٹر ریگولیٹرز کے لیے رولز کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکٹر ریگولیٹرز کی تعیناتی رپورٹ ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ کو ارسال کر دی گئی، اس رپورٹ پر پیرس میں 16 فروری سے شروع ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتايا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں، منی لانڈرنگ اور ٹیرر ازم فناسنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں ایف بی آر سونا، چاندی، پلاٹینیم، ہیرے جواہرات کے کاروبار کو بھی مانیٹر کرے گا۔