چین: ہم کرونا وائرس کے دوران مثالی کردار ادا کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کرونا وائرس کے دوران مثالی کردار کی تعریف کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کرونا وائرس کے دوران مثالی کردار کی تعریف کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ اس سنگین وقت میں پاکستان نے چین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف پروازوں کو جاری رکھا ہے بلکہ دنیا بھر میں طبی ساز و سامان کی ترسیل میں چین کی بھرپور مدد کی ہے، ہم چین پر اعتماد اور بھرپور مدد کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
ہوا چیونینگ نے خصوصی طور پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بھی پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط اور مستحکم کرے گا، چین میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ کو ممکن بناتے ہوئے اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔