پاکستان: پی ایم ڈی سی کا اہم ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے اہم ریکارڈ، 5 گاڑیاں، 3 لیپ ٹاپ اور ہارڈ ڈسک غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے اہم ریکارڈ، 5 گاڑیاں، 3 لیپ ٹاپ اور ہارڈ ڈسک غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار حفیظ الدین نے اہم ریکارڈ اور دیگر اشیا غائب ہونے سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی بحالی کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کا ریکاڑد غائب پایا گیا ہے۔ چابیاں، 3 لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈسک، وائی فائی ڈیوائس اور پی ایم ڈی سی کی 5 گاڑیاں بھی غائب ہیں اور جو گاڑیاں موجود ہیں ان کی چابیاں موجود نہیں ہیں۔
جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پی ایم ڈی سی کی ملکیت والے 3 گھروں کی چابیاں بھی ابھی تک واپس نہیں کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم قرار دیئے گئے پاکستان میڈیکل کمیشن کے سیکرٹری اور وزارت صحت کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن وہاں سے جواب نہیں ملا ہے اور سیکرٹری کمشن ڈاکٹر اسلان حیدر نے وزارت صحت سے بات کرنے کے لئے کہا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے کورونا کے باعث ابھی صرف 45 ملازمین کے محدود اسٹاف کے ساتھ کام کرنا شروع کیا ہے۔
aXA6IDE4LjIyNC4zNy44OSA= ejasoft island