بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی کا اگلا مرحلہ آج شروع ہوگا
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو نو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس وقت انتالیس ہزار سات سو اڑتالیس پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
بیرون ملک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا اگلا مرحلہ آج شروع ہو رہا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بارے میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو نو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس وقت انتالیس ہزار سات سو اڑتالیس پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب تک ایک ہزار چھ سو چالیس پاکستانی بارہ خصوصی پروازوں سے واپس آچکے ہیں اور اب آج شروع ہونے والے پروازوں کے اگلے مرحلے میں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوششیں کی جائے گی.