ڈیموکریٹس کے امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر سینیٹ کی سابق ملازمہ کی جنسی زیادتی کا الزام
ڈیموکریٹس کے امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر سینیٹ کی سابق ملازمہ نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ جوبائیڈن نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔
ڈیموکریٹس کے امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر سینیٹ کی سابق ملازمہ نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ جوبائیڈن نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔
اے پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی سابق ملازمہ اور جوبائیڈن کی معاون ٹیرا رائیڈ نے انٹرویوز میں کہا کہ انہیں مبینہ طور پر 1993 میں جوبائیڈن نے کیپٹل ہل آفس کی عمارت کی بیسمنٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جوبائیڈن اس وقت سینیٹر تھے۔
ٹیرا رائیڈ نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پولیس میں رپورٹ درج کرادی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 1993 میں ایک نامعلوم شخص نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق ٹیرا رائیڈ کی جانب سے سابق نائب صدر پر اس طرح کے الزامات پہلی مرتبہ عائد نہیں کیے ہیں بلکہ اس سے قبل گزشتہ برس انہوں نے سرعام الزام لگایا تھا کہ بائیڈن نے نامناسب انداز میں چھوا ہے لیکن زیادتی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا تھا۔
جوبائیڈن کی مہم کے نائب منیجر اور کمیونی کیشن ڈائریکٹر کیٹ بیڈنگ فیلڈ کاکہنا ہے کہ سابق نائب صدر 'اپنی زندگی خواتین پر مظالم کے خلاف قونین اور کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے وقف کردی ہے'۔
انہوں نے بائیڈن کی جانب سے منظور کروائے گئے وائلنس اگینسٹ ویمن ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی احترام کے ساتھ داد رسی پر مکمل یقین رکھتے ہیں لیکن اس طرح کے دعووں کو بھی آزاد میڈیا جانچے اور پرکھے۔
الزامات کے حوالے سے بیڈنگ فیلڈ کا کہنا ہے کہ 'ان دعووں میں جو چیز واضح ہے وہ اس کا جھوٹا ہونا ہے، ایسا کچھ بالکل نہیں ہوا ہے'۔
ياد رہے کہ جوبائیڈن پر الزامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وہ ڈیموکریٹس کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی امیدوار کے لیے مضبوط بن کر ابھرے ہیں۔