پاکستان: افغان شہریوں کو سفری دستاویزات کی چھان بین کے بغیر وطن واپسی کی دی گئی اجازت
پاکستان کے قبائلی ضلعے خیبر میں طورخم کی سرحدی گزر گاہ سے ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندوں کو سفری دستاویزات کی چھان بین کے بغیر وطن واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پاکستان کے قبائلی ضلعے خیبر میں طورخم کی سرحدی گزر گاہ سے ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندوں کو سفری دستاویزات کی چھان بین کے بغیر وطن واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
وی او اے اردو کے مطابق ضلع خیبر کے انتظامی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے سرحدی گزرگاہوں کی بندش سے پاکستان میں پھنسے افغان باشندے نصف شب کے بعد ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں جمع ہونا شروع ہوئے جب کہ صبح کے وقت یہ تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔
طور خم کی سرحدی گزر گاہ کے حکام کے مطابق اس قدر بڑی تعداد میں لوگوں کے سفری دستاویزات کی چھان بین انتظامیہ کے لیے ممکن ہی نہ رہا، لہذا پشاور اور اسلام آباد میں اعلیٰ حکام کو اعتماد میں لے کر سرحدی پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔
انتظامی عہدیداروں نے اس سلسلے میں افغانستان کے سرحدی حکام سے بھی رابطہ کیا جس کے بعد سرحد مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سرحدی پابندیاں ختم ہوتے ہی ہزاروں افغان باشندے، جو کئی روز سے پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے، اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔
aXA6IDMuMTcuMTgxLjIxIA== ejasoft island