اتوار سے پاک-افغان سرحد دوطرفہ تجارت کے لئے کھولنے کا فیصلہ
چمن کے مقام پر واقع سرحد اتوار سے دو طرفہ تجارت کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چمن کے مقام پر واقع سرحد اتوار سے دو طرفہ تجارت کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چمن میں باب دوستی پر پاک-افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی ہے جس میں اتوار سے پاک-افغان سرحد دوطرفہ تجارت کے لئے کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کل سے دونوں ممالک میں پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کو آنے جانے کی اجازت ہوگی۔
سیکورٹی حکام کے مطابق باب دوستی پر پاک-افغان سرحدی فورسز کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں تاجر برادری بھی شریک ہوئی تھی۔
جيو نيوز کے مطابق فلیگ میٹنگ کے بعد کمانڈنٹ ایف سی کرنل راشد صدیق نے ٹریڈرز کے ہمراہ باب دوستی پر مکمل ہونے والے قرنطینہ سینٹر کا دورہ بھی کیا ہے جو کل سے آپریشنل ہوجائے گا۔
قرنطینہ میں خواتین اور مردوں کےلئے الگ الگ خیمے بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی کا کہنا تھا کہ افغان حکام کے ساتھ اجلاس میں آمدورفت بحالی کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ افغانستان سے آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں 14دن رکھا جائےگا۔
ياد رہے کہ اس سے قبل 27 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
aXA6IDE4LjIxNi4yMzAuMTA3IA== ejasoft island