سوسائٹی
پاکستان میں کورونا سے 35 ہلاکتیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2443 ہوئی
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جبکہ مزید کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2443 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جبکہ مزید کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2443 تک جا پہنچی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 11، سندھ میں 11، خیبرپختونخوا میں 9، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
پاکستان میں آج بروز جمعہ اب تک 44 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے سندھ میں 42 اور پنجاب میں 2 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
aXA6IDMuMTM1LjIwMi4yMjQg
ejasoft island