انٹرٹینمنٹ
پاکستان میں کورونا وائرس سے مریضوں کی تعداد 2880 ہوگئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 45 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2880 ہو گئی ہے۔
جيو نيوز کے مطابق آج پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں اب تک کورونا سے ہونے والی 45 ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 15 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں، جب کہ خیبرپختونخواہ میں 14، پنجاب میں 12، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2880 تک پہنچ گئی ہے۔
aXA6IDE4LjIyMi4yMzkuNzcg ejasoft island