كاروبار
پاکستان: کراچی کے تاجروں نے کاروبار کھولنے کا کیا اعلان
سندھ سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جبکہ سندھ میں پچھلے کئی روز سے لاک ڈاؤن ہے لیکن اب کراچی کے تاجروں نے لاک ڈاؤن کے خلاف کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جبکہ سندھ میں پچھلے کئی روز سے لاک ڈاؤن ہے لیکن اب کراچی کے تاجروں نے لاک ڈاؤن کے خلاف کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق کراچی کی تاجر برادری کی جانب سے مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 15 اپریل سے کاروبار کو باقاعدہ طور پر کھول دیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارے کاروبار بند ہوگئے ہیں جس سے محتاج گی اور مفلسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اگر بیماری سے نہیں مرے تو لاک ڈاؤن کے باعث بھوک و افلاس سے ضرور مر جائیں گے۔
aXA6IDE4LjIxNy4xOTAuNTgg ejasoft island