آئی ایم ایف نے پاکستان کو سنائی خوشخبری
آئی ایم ایف پاکستان کو آئندہ ہفتے ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضہ دے گا جس کے بعد پاکستان کو زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے قرضہ دیا جائے گا۔
پاکستان میں حالیہ حالات کی مناسبت سے آئی ایم ایف کی جانب سے خوشخبری سنادی گئی ہے۔
بول نیوز کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو آئندہ ہفتے ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضہ دے گا جس کے بعد پاکستان کو زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے قرضہ دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کو کورونا کے پیش نظر معیشت پر منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے بھی قرضہ دیا جارہا ہے، خیال رہے کہ پاکستان نے ری پیڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت آئی ایم ایف سے قرضے کی درخواست کی ہے۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ٹریسا ڈبن نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کی طرف سے قرضے کی درخواست موصول ہوئی ہے اور درخواست موصول ہونے کے بعد ہم پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بلا سود فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو بلا سود فنڈز دیئے جائیں گے۔
aXA6IDE4LjE5MC4yMDcuMTc2IA== ejasoft island