پاكستان :گزشتہ ماہ ملکی برآمدات میں 15 فیصد کمی درج کی گئی
کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کے باعث ملکی برآمدات میں 15 فیصد کمی آگئی ہے، گزشتہ ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 1 ارب 49 کروڑ ڈالر رہا ہے۔
کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کے باعث ملکی برآمدات میں 15 فیصد کمی آگئی ہے، گزشتہ ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 1 ارب 49 کروڑ ڈالر رہا ہے۔
ادارۂ شماریات پاکستان کے مارچ 2020 میں ہونے والی درآمدات وبرآمدات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں برآمدات 1 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں، اور فروری کے مقابلے میں گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
بول نیوز کے مطابق فروری 2020 کے دوران برآمدات 2 ارب 14 کروڑ ڈالر تھیں، جبکہ مارچ 2019 میں برآمدات 1 ارب 97 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔ اس اعتبار سے مارچ 2019 کی نسبت مارچ 2020 میں برآمدات 8 فیصد گرگئیں۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران درآمدات کا حجم 3 ارب 29 کروڑ ڈالر جبکہ تجارتی خسارہ 1 ارب 49 کروڑ ڈالر رہا۔ اسی طرح رواں مالی سال میں اب تک 17 ارب 45 کروڑ ڈالر کی کل برآمدات رہیں۔
جولائی تا مارچ 2020 درآمدات کا کل حجم 37 ارب 81 کروڑ ڈالر رہا ہےاور رواں مالی سال کے پہلے نوماہ میں 17 ارب 36 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔