پاکستان: ایف ایم یو کو خودمختاری دینے کا فیصلہ
پاکستان کی وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ وٹیرارزم فنانسنگ کی روک تھام کے لئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے مالی وآپریشنل خودمختاری اور دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ وٹیرارزم فنانسنگ کی روک تھام کے لئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے مالی وآپریشنل خودمختاری اور دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ فیصلہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی شرائط پر عملدرآمد کے تحت کیا جا رہا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے اسلام آباد اور راولپنڈی کے دفاتر کو بھی توسیع دی جائے گی جس کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اضافی جگہ فراہم کرے گا اس کے علاوہ تجربہ کار افرادی قوت و دیگر وسائل کی فراہمی بھی یقینی بنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایف ایم یو کو مالی وآپریشننل خود مختاری دی جائے گی جسے یقینی بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام پر مشتمل کمیٹی تفصیلی جائزہ لے گی۔
aXA6IDE4LjIyMS41My41IA==
ejasoft island