فردوس عاشق: تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں اور مزدوروں کی ترقی ہے، اس لئے تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا ۔

نیو نيوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی نے مزيد کہا ہے کہ فکسڈ ٹیکس کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیمنٹ اور اسٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جبکہ تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو بھی نئی زندگی ملے گی جس سے ہنرمند اور غیر ہنرمند محنت کش مستفید ہوں گے۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس کی رعایت دی جارہی ہے کیونکہ تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں اور مزدوروں کی ترقی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ پیکیج تعمیر وطن، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔
aXA6IDMuMTQ1LjQ2LjE4IA== ejasoft island