كاروبار
کورونا وائرس: دنیا کی دیگر تجارتوں کی طرح عالمی ایئر ٹریفک بھی متاثر
عالمی وبا کورونا وائرس سے جہاں پوری دنیا کا اقتصادی نظام متاثر ہوا ہے وہیں اس کا سب سے زیادہ اثر ایئر ٹریفک پر بھی پڑا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے جہاں پوری دنیا کا اقتصادی نظام متاثر ہوا ہے وہیں اس کا سب سے زیادہ اثر ایئر ٹریفک پر بھی پڑا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ایئر ٹریفک پر یومیہ پروازوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
فلائٹ راڈار 24 کے اعداد و شمار کے مطابق 21 فروری کو ایک لاکھ 96 ہزار 7 سو 56 پروازیں ٹریک کی گئی تھیں جو مارچ کے وسط تک کم ہو کر ایک لاکھ 55 ہزار ہوئیں اور 29مارچ تک یہ پروازیں مزید کم ہو کر 64 ہزار 5 سو 22 ہوگئی ہیں۔
aXA6IDMuMTUuMjI2LjE3MyA= ejasoft island