پاکستان: قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
مشیر خزانہ حفیظ شیخ ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں یوتھ بزنس لون کے لئے سبسڈی سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مؤخر کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج 8 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں یوتھ بزنس لون کے لئے سبسڈی سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مؤخر کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔
سماء نیوز کے مطابق اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے لئے رمضان پیکج کی منظوری کا بھی امکان ہے، اس کے علاوہ روپے کی قدر گرنے سے پی ایس او، آئل انڈسٹری کے نقصانات کا جائزہ اور کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
توقع ہے کہ آج کے اجلاس میں رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لئے 50 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی جائے گی، تاہم سیمنٹ کمپنی سمیت مخلتف نجی شعبے سے فارن کرنسی لونز کی ریکوری بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔