ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اہداف حاصل کرنے کے لئے اکتوبر تک کی دی مہلت
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو اہداف حاصل کرنے کے لئے اکتوبر تک کی مہلت دے دی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کو بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعت کاروں کے ساتھ مذاکرات اور لین دین کو دستاویزی بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف کے حصول کے لئے پاکستان متحرک ہو گیا ہے، ایف اے ٹی ایف نے اہداف کے حصول کے لئے مزید سات ماہ کا وقت دے دیا ہے، کورونا کی وجہ سے 27 اہداف کے حصول کے لئے مزید وقت دیا گیا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈسٹری کے ساتھ معاملات طے کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو اب یہ اہداف 30 اپریل کے بجائے اکتوبر تک حاصل کرنے ہوں گے۔ پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف کو بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعت کاروں کے ساتھ معاملات طے کرنے اور لین دین کو دستاویزی بنانے کے لئے مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے قوانین منظور ہو چکے ہیں، 10 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے پر اسٹیٹ بینک سے اجازت لینی ہوگی۔ ایف اے ٹی ایف کو بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے اکاؤنٹ اور اثاثے منجمند کرنے کے ساتھ ان سے وابستہ افراد کو سزائیں بھی دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مختلف وزارتیں اور محکمے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ بیرون ملک 10 ہزار سے زائد ڈالر لے جانے کی اجازت کا قانون منظور ہو چکا ہے۔