پاکستان: تحقیقاتی رپورٹ کے بعد وفاقی کابینہ کے کئی وزرا کے قلمدان تبدیل
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لاتے ہوئے متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، وزیر اعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے اور شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دے دی گئی ہے جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق چینی بحران رپورٹ کے بعد وفاقی وزیر خوراک خسرو بختیار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ سیکریٹری وزارت غذائی تحفظ ہاشم پوپلزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ گندم بحران پر پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ سے بھی استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لاتے ہوئے متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، وزیر اعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
فخر امام وفاقی وزیر غذائی تحفظ، بابر اعوان مشیر برائے پارلیمانی امور، حماد اظہر وفاقی وزیر صنعت وپیداوار اور امین الحق کو وزیر ٹیلی کام کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ادھر عبدالرزاق داؤد کو مشیر صنعت وپیداوار اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔ تاہم انہیں مشیر تجارت اور سرمایہ کاری کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔