پاکستان: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع
کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو بند رکھنے کے فیصلے میں مزید 14 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو بند رکھنے کے فیصلے میں مزید 14 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا ہے کہ دفاتر بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع کردی گئی ہے۔ ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو بند رکھنے کے فیصلے میں مزید 14 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔
بتادیں کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ شعبہ انتظامیہ، قائمہ کمیٹیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، شعبہ قانون سازی اور بین الاقوامی تعلقات میں محدود پیمانے پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر 6 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
aXA6IDMuMTYuMTQ3LjEyNCA= ejasoft island