سوسائٹی
پاکستان: لاہور میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
لاہور کے مختلف علاقوں میں دو ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں دو ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اب تک نیوز کے مطابق غازی روڈ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے نوجوان کو ٹکر مار دی ہے۔ حادثے میں نامعلوم نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص سڑکوں پر ناریل بیچتا تھا۔
دوسرا ٹریفک حادثہ ٹھوکر بائی پاس کے قریب پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے، تاہم پولیس نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔