کورونا وائرس: ٹویٹر کے بانی نے دولت کا 28 فیصد حصہ عطیہ کرنے کا کیا اعلان
دنیا کی سب سے بڑی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ و پیمنٹ ایپ اسکوائر کے بانی ڈیک جورسی نے کہا ہے کہ وہ اپنی دولت کا 28 فیصد حصہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر خرچ کریں گے۔

ڈیک جورسی نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور علاج کے لئے ایک ارب ڈالر یعنی پاکستانی ایک کھرب 60 ارب روپے سے زائد کی رقم عطیہ کریں گے۔
ڈیک جورسی کی جانب سے اعلان کردہ رقم اب تک دنیا میں کسی بھی شخص کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اعلان کردہ سب سے زیادہ رقم ہے، ساتھ ہی ان کی جانب سے اعلان کردہ رقم متعدد بڑی شخصیات کی مجموعی رقم سے بھی زیادہ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈیک جورسی کا شمار بھی دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے اور انہوں نے اپنے فلاحی کاموں کے لئے اسٹارٹ سمال نامی ایک تنظیم بنا رکھی ہے جس میں دیگر افراد بھی امدادی کاموں کے لئے رقم جمع کر واتے ہیں۔
aXA6IDMuMTguMjIwLjI0MyA= ejasoft island