کورونا وائرس: جاپان، مصر اور اسرائيل نے کیا ایمرجینسی کا اعلان
کورونا وائرس پر کنٹرول کرنے کے لئے جاپان میں ایک ماہ کی ایمرجینسی کا اعلان کر دیا گیا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نے چار روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور مصر کا کہنا ہے کہ رمضان شریف میں اجتماعی افطاری اور دیگر سرگرمیاں معطل کی جائیں گی۔

نوائے وقت نیوز کے مطابق ٹوکیو اور دیگر چھ علاقوں میں ایک ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ آبے نے اپیل کی ہے کہ عوام گھر سے باہر نہ نکلیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بیت المقدس میں ایک پریس کافرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ عوام منگل کے روز سے جمعے کے روز تک گھر سے نہ نکلیں اور مکمل لاک ڈاؤن کریں تاکے کورونا وائرس پر کنٹرول کیا جا سکے، اسی طرح مصری حکام نے بھی قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کورونا وائرس پر کنٹرول کرنے کے لئے رمضان کے مہینے کے دوران اجتماعی افطاری پر پابندی لگائی جائے گی اور دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
aXA6IDE4LjIxOS4yMi4xNjkg ejasoft island