انٹرٹینمنٹ
پاکستان: کورونا وائرس کی معلومات فراہم کرنے کے لئے موبائل ایپ متعارف
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کورونا وائرس کی مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے کے لئے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کورونا وائرس کی مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے کے لئے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے۔
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق موبائل ایپ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے صارفین کے لئے بھی جلد ہی ایپ متعارف کرائی جائے گی۔
وزارت آئی ٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ COVID-19 GOV PK کے نام سے آئی او ایس اسٹور پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ ایپ پر کورونا وائرس سے متعلق تمام مصدقہ معلومات صارفین کو ان کے موبائل پر فراہم کی جائیں گی۔ نئے کیسز، اموات اور مجموعی تعداد سمیت دیگر اہم اطلاعات بھی ایپ پر فراہم کی جائیں گی۔
aXA6IDMuMTUuMjUuMzIg ejasoft island