سوسائٹی
پاکستان: حکومت سندھ نے کیا لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ سندھ نے گزشتہ دو روز میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ مجھے ابتدائی 7 روز والا لاک ڈاؤن چاہیے۔ بلاضرورت کسی کو کہیں جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے گزشتہ دو روز میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ مجھے ابتدائی 7 روز والا لاک ڈاؤن چاہیے۔ بلاضرورت کسی کو کہیں جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
اب تک نيوز کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اعداوشمار تشویشناک ہیں، اس لئے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ گھروں پر رہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ تین فیکٹریوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے اور تینوں فیکٹریوں کے مالکان سے انڈر ٹیکنگ لی گئی ہے۔