کورونا: پاکستان بھر میں ہلاکتیں 58 اور مجموعی کیسز 4072 تک جا پہنچے
پاکستان میں آج کورونا وائرس سے اب تک مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4072 تک پہنچ گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 58 ہلاکتوں میں سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں 18، 18، پنجاب میں 16، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
آج بروز بدھ ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 65 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے رپورٹ ہوئی ہیں۔
آج اب تک پنجاب میں 26 کیسز اور ایک ہلاکت، بلوچستان 2 کیسز اور ایک ہلاکت، خیبرپختونخوا 27 کیسز اور ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر میں مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔