پاکستان میں کورونا وائرس كے مجموعی کیسز 4006 تک جا پہنچے
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4006 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4006 تک پہنچ گئی ہے۔
جيو نيوز کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 55 ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 17، پنجاب میں 15، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی کورونا سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
آج بروز منگل ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 251 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 95 کیسز اور ایک ہلاکت، پنجاب میں 86 کیسز، سندھ میں 54 کیسز اور ایک ہلاکت، بلوچستان میں 12، کشمیر میں 3 اور اسلام آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جب کہ وہاں پہلی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔
aXA6IDEzLjU4LjE4Mi4yOSA= ejasoft island