اسپین میں لاکھوں افراد کو کام پر لوٹنے کی اجازت
دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کووڈ19 کے سبب اموات کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کووڈ19 کے سبب اموات کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ڈی ڈبلیو کے مطابق دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کووڈ 19 کے سبب اموات کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی سطح پر اس بیماری کے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد چار لاکھ 34 ہزار کے قریب ہے۔
جرمنی میں کورونا انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار کے قریب ہے جبکہ یہاں اس بیماری کے سبب ہونے والی اموات تین ہزار 22 ہیں۔ جرمنی میں اس کووڈ انیس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 65 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ امریکہ، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی پانچ ایسے ممالک ہیں جہاں انفرادی طور پر متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔
اسپین نے لاکھوں افراد کو اپنے کام پر لوٹنے کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد اسپین میں لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو کام پر لوٹنے کی اجازت دے گئی ہے۔
ہسپانوی میڈیا کے اندازوں کے مطابق تین لاکھ کے قریب افراد صرف دارالحکومت میڈرڈ میں کام پر واپس لوٹے ہیں۔ اس سے قبل محض ایسے لوگوں کو کام پر جانے کی اجازت تھی جو ضروری نوعیت کے کاموں سے ہی منسلک تھے مگر اب فیکٹری اور تعمیراتی مزدوروں کو بھی کام پر لوٹنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
نئے کورونا وائرس کے سبب امریکہ میں اموات کی تعداد بڑھ کر اب 22,109 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ اس ملک میں مریضوں کی تعداد 557,590 ہے۔
امریکہ میں سب سے زیادہ اموات ریاست نیویارک میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔ کورونا وائرس کے بارے میں اعداد وشمار مرتب کرنے والی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں اب تک 28 لاکھ سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
aXA6IDMuMTQ0LjE4OS4xNzcg ejasoft island