کورونا وائرس: لاہور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی اسکریننگ
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی کورونا وائرس کی اسکریننگ کر لی گئی ہے، چڑیا گھر کے کسی بھی جانور میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی کورونا وائرس کی اسکریننگ کر لی گئی ہے، چڑیا گھر کے کسی بھی جانور میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
نوائے وقت کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شفقت علی کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں جانوروں کی اسکریننگ کر لی گئی ہے، اسکریننگ یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کی ٹیم نے کی ہے۔ ڈائریکٹر شفقت علی کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کے کسی بھی جانور میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے خدشے کے تحت ملک بھر کے تمام چڑیا گھروں کو پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے، حکام کے مطابق صورتحال سنبھلنے کے بعد تفریح گاہوں کو دوبارہ کھولا جائے گا۔
دوسری جانب جانوروں میں بھی اب کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات سامنے آرہے ہیں، چند روز قبل نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں شیر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔