عرب امارات: ایمبولینس ہیلتھ سینٹرز میں کورونا کا ٹیسٹ کرانے کے لئے ضروری اقدامات

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے ٹیسٹ کے لئے 14 ایمبولینس سینٹرڑ قائم کئے ہیں جن کا آغاز گذشتہ ہفتے کے شروع میں ابوظہبی کے زاید اسپورٹس سٹی سنٹر کے ذریعہ ہوا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے ٹیسٹ کے لئے 14 ایمبولینس سینٹرڑ قائم کئے ہیں جن کا آغاز گذشتہ ہفتے کے شروع میں ابوظہبی کے زاید اسپورٹس سٹی سنٹر کے ذریعہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرونی علاج معالجے کی خدمات کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حواس الصدید نے بتایا ہے کہ روزانہ ہر سنٹر پر 500 افراد کے ٹیسٹ کئے جانے کی سہولیات مہیا ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص ٹیسٹ کے لئے پہلے وقت متعین کرنے کا خواہش مند ہو تو وہ پہلے بھی وقت لے سکتا ہے ۔
چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رہنے والے حضرات کسی بھی سینٹر میں ٹیسٹ کی خدمت حاصل کرنے کے لئے رسپانس سروس نمبر 8001717 پر فون کرکے یا سی ای ایچ اے کی اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعہ ہمارے رضاکاروں سے اپنی طبیعت سے متعلق کچھ سوالات کے جوابات دے کر سینٹر میں ملاقات کے لئے وقت مقرر کر سکتے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سینٹر کے قریب پہنچتے ہی کار کے اندر ہی ایف ایم ریڈیو کے ذریعہ ایک آڈیو پیغام ملے گا جس میں ہیلتھ سینٹر کی جانب سے استقبال کے ساتھ ہی اپنا شناختی کارڈ چیکنگ کے لئے تیار رکھنے اور کار سے باہر نہ نکلنے کی درخواست جائے گی اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ رجسٹریشن پوائنٹ پر پہنچنے کے بعد کارڈ الیکٹرانک ریڈر میں ڈال کر کارروائی مکمل کی جائے گی اور دوسرے اسٹیشن پر سیمپل اس سے لے لیا جائے گا۔