آئمہ بیگ نے ڈاکٹرز کو نغمہ گا کر پیش کیا خراج تحسین
آئمہ بیگ نے اپی خوبصورت آواز میں ملکہ ترنم کا نغمہ 'اے وطن کے سجیلے جوانوں' گا کر ڈاکٹر اور پیرا میڈکس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
پاکستان کی مقبول ترین نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو اپنے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
آئمہ بیگ نے اپی خوبصورت آواز میں ملکہ ترنم کا نغمہ 'اے وطن کے سجیلے جوانوں' گا کر ڈاکٹر اور پیرا میڈکس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
نوائے وقت کے مطابق آئمہ بیگ کو اس دوران ڈاکٹرز کی طرح ہی حفاظتی لباس پہنے ہوئے دیکھا گیا اور انہوں نے ہاتھوں میں گلوز اور سر پر کیپ بھی پہن رکھی تھی۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کے لیے خود سلائی کر کے حفاظتی لباس بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ بتادیں کہ ڈیزائنر عاصم جوفا کا حفاظتی لباس تیار کرنے میں اقرا عزیز، یاسر حسین، منال خان، اشنا شاہ اور دیگر اداکاراؤں نے ساتھ دیا ہے۔
aXA6IDE4LjE4OS4yLjEyMiA= ejasoft island