پاکستان: کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدات برآمدات میں پیدا ہورہے ہیں مسائل
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدات برآمدات میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدات برآمدات میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
جیونیوز کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار اور برآمدات کے لیے جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے، اس پالیسی پر کام ہو رہا ہے کہ برآمدارت سے ملک کو کیسے فائدہ پہنچایا جائے، کسانوں کی کار کردگی کو برآمدات میں بہتری لانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہماری برآمدات میں کمی آرہی ہے، فروری 2020 میں فروری 2019 کے مقابلے میں برآمدات 13.6 فیصد بڑھی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدات برآمدات میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
عبد الرزاق داؤد نے مزید کہا ہے کہ ہم نے بہتر ٹیکنالوجی سے انڈسٹری کو بہتر بنانا سیکھا ہے اور ہماری انڈسٹری میں نئی ایجادات ہو رہی ہیں۔
aXA6IDMuMTQ1LjU2LjI4IA== ejasoft island