پاکستان : سال 2019 میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ
سال 2019 پاکستان کے صوبہ پنجاب میں خواتین کے لئے کوئی امید کی کرن نہ جگا سکا، صوبے میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں رواں سال مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
سال 2019 پاکستان کے صوبہ پنجاب میں خواتین کے لئے کوئی امید کی کرن نہ جگا سکا، صوبے میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں رواں سال مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق پنجاب میں رواں سال بھی خواتین سے زیادتی، قتل اور تیزاب گردی کے سینکٹروں واقعات رونما ہوئے ہیں۔
تحفظ نسواں یونٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ سال 2018 میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 2 ہزار 937 واقعات پیش آئے تھے جبکہ سال 2019 میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں مزید اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 3 ہزار 387 ہوگئی ہے۔
خواتین کے قتل کے واقعات میں کمی ہوئی ہے، گزشتہ سال صوبے بھر میں 198 خواتین قتل کی گئی ہیں جبکہ رواں سال یہ تعداد کم ہو کر 149 ہوگئی ہے۔
رواں سال خواتین کے ساتھ تیزاب گردی کے 36 واقعات پیش آئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 37 تھی۔
پاکستان میں سال 2019 میں تحفظ نسواں یونٹ میں پنجاب کمیشن آف دی اسٹیٹس کی چیئر پرسن کی سیٹ خالی رہی۔ محکمہ بحالی خواتین کی سیکریٹری کا چارج بھی ایڈیشنل سیکریٹری شازیہ کیانی کو سونپا گیا۔
ياد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق ادارے کو خواتین کی ہراساں کرنے سے متعلق رواں سال 7 ہزار سے زائد شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کاریجو کا کہنا ہے کہ 2 ہزار 136 شکایتیں ثبوتوں کے ساتھ ملی ہیں۔
aXA6IDE4LjExOS4xNy42NCA=
ejasoft island