پاکستان: جسٹس قاسم خان نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اٹھایا حلف
لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے اور اب وہ 5 مئی 2021 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے اور اب وہ 5 مئی 2021 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
نوائے وقت کے مطابق تقریب حلف برداری گورنر ہاﺅس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی، حلف برداری کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ تمام شرکاء کو مکمل اسکریننگ اور ہینڈ سینیٹائزنگ کے بعد تقریب میں آنے کی اجازت دی گئی اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے حلف لیا، واضح رہے کہ تقریب حلف برادری میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی و صوبائی قانون افسران، جوڈیشل افسران اور وکلا نے شرکت کی ہے۔
جسٹس مامون رشید شیخ گذشتہ روز اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں رواں ماہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جسٹس قاسم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا جائے گا۔
aXA6IDE4LjIyNC4zNy42OCA= ejasoft island