ہندوستانى فضائیہ کو تیراسی تیجس جنگی طیاروں کی خریداری کی ملی منظوری
دفاعی سازوسامان کی خریداری سے متعلق کونسل نے کل ہندوستانى فضائیہ کو ملک میں ہی تیار کئے گئے 83، Tejas جنگی طیاروں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ ہلکا جنگی طیارہ Tejas مستقبل میں ہندوستانى فضائیہ کے لئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہونے جا رہا ہے۔

طیارے کی ابتدائی ساخت کے لئے 40، Tejas جنگی طیاروں کا آرڈر ایچ اے ایل کو دیا گیا تھا اور اب ڈی اے سی نے ایچ اے ایل سے مزید 83 جدید طیارے خریدنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔
نيوز اون اير کے مطابق اس خریداری سے میک ان انڈیا کو کافی تقویت ملے گی کیونکہ اس طیارے کا ڈیزائن ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے۔ ڈی اے سی نے تقریباً ایک ہزار 300 کروڑ روپیہ کے ملک میں دفاعی سازوسامان خریدنے کی بھی منظوری دی ہے۔