پاکستان : محمد بن زاید کا دورہ پاکستان خطے میں پاکستان کی اہمیت کا آئینہ دار
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت ک
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا آئینہ دار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ولی عہد کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 200 ملین ڈالر کا تعاون پاکستان اور یو اے ای کے معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے اور اسی وجہ سے پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع حاصل ہو رہے ہیں اور ہم پاکستان میں امارات کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے اشارہ کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین امت مسلمہ کے کاز اور مفادات کو تقویت دینے کے سلسلہ میں ہونے والی گفتگو کے بعد دونوں نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔