ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا ہے، بتادیں کہ ولی عہد ابوظہبی کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کا استقبال کیا ہے، خیال رہے کہ ولی عہد ابوظہبی کا ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا ہے اور نور خان ایئر بیس پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو پھول بھی پیش کئے ہیں، معلوم رہے کہ ولی عہد ابوظہبی کے ساتھ امارات کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد ابوظہبی کی گاڑی خود چلائی ہے، ولی عہد کچھ دیر بعد وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے اور ملاقات میں علاقائی و عالمی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔