پاکستان: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو30 رنز سے دی شکست
پی ایس ایل فائیو کے 18 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی ہے۔
پی ایس ایل فائیو کے 18 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 170 رنز بنائے تھے۔ قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق امام الحق نے کامران اکمل کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا تو نسیم شاہ نے انہیں پہلے ہی اوور میں خوب پریشان کیا، تاہم شین واٹسن نے امام کا کیچ چھوڑ کر انہیں ایک موقع بھی دیا، لیکن اسکے باوجود وہ فائدہ نہ اٹھاسکے اور اگلے ہی اوور میں 7 رنز بنانے کے بعد سہیل خان کی گیند پر سرفراز کو کیچ دے بیٹھے۔
کامران اکمل نے چوتھے اوور میں محمد حسنین کو لگاتار 2 چھکے جڑے، لیکن تیسری ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے اور 23 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ حیدر علی 24 گیندوں پر 39 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ شعیب ملک نے 27 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔