پاکستان: گولیمار میں تین رہائشی عمارتیں گرنے کی وجہ سے 14 افراد جاں بحق
کراچی میں رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں تین رہائشی عمارتیں گرنے سے 14 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔
کراچی میں رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں تین رہائشی عمارتیں گرنے سے 14 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار میں تین عمارتیں گرنے سے ، 10 خواتین اور تین بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے، 32 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، خدشہ ہے کہ اب بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں۔
چالیس ، چالیس گز کے پلاٹس پر بنی ایک عمارت پانچ منزلہ تھی، مالک چھٹی منزل بھی بنارہا تھا کہ پوری عمارت گر گئی جس کی زد میں دیگر دو عمارتیں بھی آئیں۔
قریب موجود چوتھی عمارت کو بھی مخدوش قرار دے دیا گیا۔ پاک فوج کے جوان اور دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
عباسی شہید اسپتال کے میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) سہیل یار خان کے مطابق واقعے کے کئی گھنٹے بعد بھی لاشیں لانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوچکی ہے۔
ایم ایل او کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں 10خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل ہے جب کہ 32 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
aXA6IDMuMTM5LjgyLjIzIA== ejasoft island