کورونا وائرس: پاکستان میں کورونا وائرس کا آیا چھٹا کیس سامنے
کورونا وائرس کا پاکستان میں چھٹا کیس سامنے آیا ہے اور یہ نیا کیس صوبۂ سندھ میں سامنے آیا ہے۔
کورونا وائرس کا پاکستان میں چھٹا کیس سامنے آیا ہے اور یہ نیا کیس صوبۂ سندھ میں سامنے آیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے چھٹے مریض کا تعلق سندھ سے ہے اور مریض کی حالت بہتر ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے بھی صوبے میں کورونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کردی ہے، اور کہا ہے کہ کراچی میں 69 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص 25 فروری کو ایران کا سفر کرکے وطن واپس آیا تھا، اور اسے محکمہ صحت مسلسل مانیٹر کررہا تھا۔
متاثرہ شخص میں وائرس کے اثرات نمودار ہونے پر اس کا نمونہ لیا گیا اور جانچ کی گئی، جس میں وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے،اور جس کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
aXA6IDMuMTM4LjIwNC4yMDgg ejasoft island